المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللهِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبداللہ ہے۔
حدیث نمبر: 4340
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ قَالَ : نَا أَبِي قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الطُّفَاوِيُّ قَالَ : نَا أَيُّوبُ بْنُ أَبِي تَمِيمَةَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ : دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَعَلَيَّ إِزَارٌ يَتَقَعْقَعُ ، فَقَالَ : مَنْ هَذَا ؟ I " فَقُلْتُ : عَبْدُ اللهِ ، قَالَ : I " إِنْ كُنْتَ عَبْدَ اللهِ فَارْفَعْ إِزَارَكَ إِلَى نِصْفِ السَّاقَيْنِ I " فَلَمْ تَزَلْ إِزْرَتَهُ حَتَّى مَاتَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَيُّوبَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الطُّفَاوِيُّ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا، اس حال میں کہ میں نے ایسا تہبند باندھ رکھا تھا جو (نیا اور اکڑا ہونے کی وجہ سے) کھڑکھڑا رہا تھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ کون ہے؟“ میں نے عرض کیا: عبداللہ ہوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر تم اللہ کے بندے ہو تو اپنا تہبند نصف پنڈلی تک اونچا کر لو۔“ چنانچہ اس کے بعد ان کا تہبند وفات تک (اسی طرح اونچا) رہا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ایوب سے محمد بن عبدالرحمن طفاوی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“