المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللهِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبداللہ ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ : سَمِعْتُ إِبْرَاهِيمَ بْنَ سَعْدٍ الزُّهْرِيَّ ، فِي سَنَةِ اثْنَيْنِ وَثَمَانِينَ وَمِائَةٍ يَقُولُ : حَدَّثَنِي الرَّبِيعُ بْنُ صُبَيْحٍ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَا أَسْكَرَ كَثِيرُهُ فَقَلِيلُهُ حَرَامٌ .
قَالَ عَبْدُ اللهِ : قَالَ أَبِي : I " أَبُو عُثْمَانَ الْأَنْصَارِيُّ اسْمُهُ عَمْرُو بْنُ سَالِمٍ I " رَوَاهُ عَنْهُ مَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ ، وَلَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ ، وَمُطَرِّفُ بْنُ طَرِيفٍ .
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ : حَدَّثَنِي أَبُو تُمَيْلَةَ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ : رَأَيْتُ أَبَا عُثْمَانَ الْأَنْصَارِيَّ عَمْرَو بْنَ سَالِمٍ يَقْضِي بِبَلْدَةٍ . قَالَ أَبِي : كَانَ قَاضِيًا بِمَرْوَ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ صُبَيْحٍ ، إِلَّا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ I " .
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس چیز کی زیادہ مقدار نشہ پیدا کرے، اس کی تھوڑی مقدار بھی حرام ہے۔“
عبداللہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میرے والد (امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ) نے فرمایا: ”ابو عثمان انصاری کا نام عمرو بن سالم ہے، ان سے مہدی بن میمون، لیث بن ابی سلیم اور مطرف بن طریف نے روایت کی ہے۔“
امام احمد رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ ابو تمیلہ رحمہ اللہ نے اپنے والد کا یہ قول نقل کیا: ”میں نے ابو عثمان انصاری عمرو بن سالم کو ایک شہر میں فیصلے کرتے دیکھا۔“ امام احمد رحمہ اللہ نے فرمایا: ”وہ مرو میں قاضی تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ربیع بن صبیح سے ابراہیم بن سعد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں احمد بن حنبل منفرد ہیں۔“