المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللهِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبداللہ ہے۔
حدیث نمبر: 4329
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ قَالَ : نَا الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادٍ الْحَضْرَمِيُّ سَجَّادَةُ قَالَ : نَا أَبُو مَالِكٍ الْجَنْبِيُّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ امْرَأَةً كَانَتْ تَسْتَعِيرُ الْحُلِيَّ فِي زَمَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، ثُمَّ تُمْسِكُهُ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لِتَتُوبَ الْمَرْأَةُ إِلَى اللهِ وَإِلَى رَسُولِهِ ، وَلْتَرُدَّ مَا عِنْدَهَا وَهِيَ تَمْتَنِعُ ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : I " قُمْ يَا فُلَانُ فَخُذْ بِيَدِهَا فَاقْطَعْهَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ إِلَّا أَبُو مَالِكٍ الْجَنْبِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادٍ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کے زمانے میں ایک عورت زیور عاریتاً لیا کرتی تھی، پھر اسے اپنے پاس روک لیتی (واپس نہ کرتی) تھی۔ تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اس عورت کو چاہیے کہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے حضور توبہ کرے اور جو کچھ اس کے پاس ہے لوٹا دے“، مگر وہ انکار کرتی رہی۔ پھر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے فلاں! اٹھو اور اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے کاٹ دو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبیداللہ بن عمر سے ابو مالک جنبی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں حسن بن حماد منفرد ہیں۔“