المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللهِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبداللہ ہے۔
حدیث نمبر: 4308
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبُو مَعْمَرٍ إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ : حَدَّثَنِي عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ ، عَنْ عُمَارَةَ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ تَبِعَ جِنَازَةً مِنْ أَهْلِهَا حَتَّى يُصَلَّى عَلَيْهَا فَلَهُ قِيرَاطٌ ، وَمَنْ تَبِعَهَا حَتَّى تُدْفَنَ فَلَهُ قِيرَاطَانِ ، أَصْغَرُهُمَا مِثْلُ أُحُدٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ غَزِيَّةَ إِلَّا عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ .
ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص کسی جنازے کے ساتھ اس کے گھر والوں (کے ہاں) سے چلے یہاں تک کہ اس کی نماز پڑھ لی جائے تو اس کے لیے ایک قیراط ثواب ہے، اور جو اس کے ساتھ رہے یہاں تک کہ اسے دفن کر دیا جائے تو اس کے لیے دو قیراط ہیں، جن میں سے چھوٹا قیراط احد پہاڑ کے برابر ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عمارہ بن غزیہ سے یہ حدیث عبیدہ بن حمید کے سوا کسی نے روایت نہیں کی۔“