❮
❯
حدیث نمبر: 4225
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ قَالَ : نَا عَيَّاشُ بْنُ الْوَلِيدِ الرَّقَّامُ قَالَ : نَا عَبْدُ الْأَعْلَى قَالَ : نَا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِي يَزِيدَ الْمَدِينِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ : أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَزَوَّجَ مَيْمُونَةَ بِسَرِفَ ، وَبَنَى بِهَا بِسَرِفَ ، وَمَاتَتْ بِسَرِفَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي يَزِيدَ الْمَدِينِيِّ إِلَّا قُرَّةُ ، وَلَا عَنْ قُرَّةَ إِلَّا عَبْدُ الْأَعْلَى ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَيَّاشٌ الرَّقَّامُ I " .
ترجمہ

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے سرف کے مقام پر نکاح کیا، سرف ہی میں ان کے ساتھ رخصتی ہوئی، اور سرف ہی میں ان کی وفات ہوئی۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو یزید مدینی رحمہ اللہ سے قرہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور قرہ سے عبدالاعلیٰ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں عیاش رقام منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب العين / حدیث: 4225