المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْعَبَّاسُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عباس ہے۔
حدیث نمبر: 4224
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ شَرِيكِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي نَمِرٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : بَيْنَمَا رَجُلٌ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى بَعِيرِهِ ، إِذْ لَعَنَهُ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا تَسِرْ مَعَنَا عَلَى بَعِيرٍ مَلْعُونَةٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ شَرِيكِ بْنِ أَبِي نَمِرٍ إِلَّا أَبُو أُوَيْسٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : إِسْمَاعِيلُ I " .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی کریم ﷺ کے ساتھ اپنے اونٹ پر سوار تھا کہ اس نے اس اونٹ پر لعنت کی، تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”ہمارے ساتھ ایسے اونٹ پر مت چلو جس پر لعنت کی گئی ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو شریک بن ابی نمر رحمہ اللہ سے ابو اویس کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں اسماعیل منفرد ہیں۔“