المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْعَبَّاسُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عباس ہے۔
حدیث نمبر: 4226
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ شَرِيكِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي نَمِرٍ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : سَتَكُونُ أُمُورٌ بَعْدِي وَفِتَنٌ ، خَيْرُ النَّاسِ فِيهَا : الْمُؤْمِنُ الْحَفِيُّ التَّقِيُّ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ شَرِيكِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي نَمِرٍ إِلَّا أَبُو أُوَيْسٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : إِسْمَاعِيلُ I " .
ترجمہ
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”میرے بعد عنقریب طرح طرح کے معاملات اور فتنے رونما ہوں گے، ان میں سب سے بہتر شخص وہ مومن ہوگا جو گمنام اور پرہیزگار ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”شریک بن عبداللہ بن ابی نمر سے یہ حدیث ابو اویس کے سوا کسی نے روایت نہیں کی، اس میں اسماعیل منفرد ہیں۔“