المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْعَبَّاسُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عباس ہے۔
حدیث نمبر: 4218
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْمُبَارَكِ الْعَيْشِيُّ قَالَ : نَا الرَّبِيعُ بْنُ بَدْرٍ قَالَ : نَا النَّهَّاسُ بْنُ قَهْمٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا يَجُوزُ نِكَاحٌ إِلَّا بِوَلِيٍّ وَشَاهِدَيْنِ ، وَمَهْرٍ مَا كَانَ قَلَّ أَمْ كَثُرَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطَاءٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِلَّا النَّهَّاسُ بْنُ قَهْمٍ ، وَلَا عَنِ النَّهَّاسِ إِلَّا الرَّبِيعُ ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ قَيْسٍ الضَّبِّيُّ .
ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ولی اور دو گواہوں کے بغیر نکاح درست نہیں، اور مہر (ضروری ہے) خواہ کم ہو یا زیادہ۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عطاء سے، انہوں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے، نہاس بن قہم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور نہاس سے ربیع اور عبد الرحمن بن قیس ضبی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“