❮
❯
حدیث نمبر: 4219
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ قَالَ : نَا هُرَيْمُ بْنُ عُثْمَانَ الرَّاسِبِيُّ , قَالَ : نَا سُوَيْدٌ أَبُو حَاتِمٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ مُوسَى بْنِ سَلَمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، أَنَّ امْرَأَةً جَاءَتْ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ : يَا رَسُولَ اللهِ ، أَحُجُّ عَنْ أُمِّي ، فَقَدْ مَاتَتْ ؟ قَالَ : أَرَأَيْتِ إِنْ كَانَ عَلَيْهَا دَيْنٌ فَقَضَيْتِيهِ ، أَلَيْسَ قَدْ كَانَ مَقْبُولًا مِنْكِ ؟ I " قَالَتْ : بَلَى فَأَمَرَهَا أَنْ تَحُجَّ عَنْهَا ، وَجَاءَتِ امْرَأَةٌ فَقَالَتْ : أَحُجُّ بِابْنِي وَهُوَ مُرْضَعٌ أَوْ صَغِيرٌ ؟ قَالَ : I " نَعَمْ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا سُوَيْدٌ أَبُو حَاتِمٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : هُرَيْمُ بْنُ عُثْمَانَ .
ترجمہ

سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک عورت نبی کریم ﷺ کے پاس آئی اور اس نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا میں اپنی والدہ کی طرف سے حج کروں، وہ فوت ہو چکی ہیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بتاؤ، اگر ان پر قرض ہوتا اور تم اسے ادا کرتیں تو کیا وہ تم سے قبول نہ کیا جاتا؟“ اس نے کہا: ”کیوں نہیں۔“ تو آپ ﷺ نے اسے حکم دیا کہ وہ ان کی طرف سے حج کرے۔ اور ایک (اور) عورت آئی اور اس نے عرض کیا: ”کیا میں اپنے بیٹے کو حج کراؤں جو ابھی دودھ پیتا یا چھوٹا بچہ ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ سے سوید ابو حاتم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں ہریم بن عثمان منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب العين / حدیث: 4219
درجۂ حدیث محدثین: فيه سويد أبو حاتم مختلف فيه
تخریج حدیث «قال الهيثمي: وفيه سويد أبو حاتم وثقه أبو زرعة وابن معين في رواية وضعفه النسائي وابن معين في رواية «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 282»»
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 744»