المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 4197
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْفَرْغَانِيُّ قَالَ : نَا إِدْرِيسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي الرَّبَابِ قَالَ : نَا أَسْبَاطُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ قَالَ : نَا الْعَلَاءُ بْنُ هَارُونَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ : أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ سَهْلَةَ بِنْتَ سُهَيْلٍ ، وَهِيَ مُسْتَحَاضَةٌ ، أَنْ تَغْتَسِلَ لِكُلِّ صَلَاةٍ ، فَشَقَّ ذَلِكَ عَلَيْهَا ، فَأَمَرَهَا أَنْ تَجْمَعَ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ فِي غُسْلٍ ، وَالْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ فِي غُسْلٍ ، وَتَغْتَسِلَ لِلصُّبْحِ .
الْعَلَاءُ بْنُ هَارُونَ : هُوَ أَخُو يَزِيدَ بْنِ هَارُونَ . وَلَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْهُ إِلَّا أَسْبَاطُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ ، تَفَرَّدَ بِهِمَا : إِدْرِيسُ بْنُ أَبِي الرَّبَابِ الرَّمْلِيُّ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدہ سہلہ بنت سہیل رضی اللہ عنہا کو، جو مستحاضہ تھیں، حکم دیا کہ ہر نماز کے لیے غسل کریں، مگر یہ ان پر دشوار گزرا، تو آپ ﷺ نے انہیں حکم دیا کہ ظہر اور عصر کو ایک غسل سے جمع کر لیں، مغرب اور عشاء کو ایک غسل سے جمع کر لیں، اور فجر کے لیے (الگ) غسل کریں۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”علاء بن ہارون، یزید بن ہارون کے بھائی ہیں۔ ان سے ان دونوں حدیثوں کو اسباط بن عبدالواحد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، ان دونوں میں ادریس بن ابی الرباب رملی منفرد ہیں۔“