المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 4196
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْفَرْغَانِيُّ قَالَ : نَا إِدْرِيسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي الرَّبَابِ الرَّمْلِيُّ قَالَ : نَا أَسْبَاطُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ الرَّمْلِيُّ قَالَ : نَا الْعَلَاءُ بْنُ هَارُونَ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ السَّبَّاقِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ قَالَ : كُنْتُ أَلْقَى مِنَ الْمَذْيِ شِدَّةً وَعَنَتًا وَكُنْتُ أُكْثِرُ مِنْهُ الْغُسْلَ ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : إِنَّمَا يُجْزِيكَ مِنْهُ الْوُضُوءُ ، قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، كَيْفَ بِمَا يُصِيبُ ثَوْبِي مِنْهُ ؟ قَالَ : I " يَكْفِيكَ كَفٌّ مِنْ مَاءٍ تَنْضَحُ بِهِ ثَوْبَكَ حَيْثُ تَرَى أَنَّهُ أَصَابَهُ .
ترجمہ
سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے مذی کی وجہ سے بڑی سختی اور مشقت کا سامنا تھا اور میں اس کے سبب کثرت سے غسل کیا کرتا تھا، چنانچہ میں نے اس کا ذکر رسول اللہ ﷺ سے کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارے لیے اس سے صرف وضو کافی ہے۔“ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! جو مذی میرے کپڑے کو لگ جائے اس کا کیا حکم ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہیں ایک چلو پانی کافی ہے، اس سے اپنے کپڑے پر اس جگہ چھینٹے مار لو جہاں تمہیں لگے کہ مذی لگی ہے۔“