المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 4198
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْفَرْغَانِيُّ قَالَ : نَا الْحُسَيْنُ بْنُ عُثْمَانَ أَبُو حَسَّانَ الزِّيَادِيُّ قَالَ : نَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنِ ابْنِ مُحَيْرِيزٍ ، عَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَا وُضِعَ لِي مِيزَانٌ أَرْجَحُ مِنْ حُسْنِ الْخُلُقِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ مُحَيْرِيزٍ إِلَّا أَبُو قِلَابَةَ ، وَلَا عَنْ أَبِي قِلَابَةَ إِلَّا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ ، وَلَا عَنْ خَالِدٍ إِلَّا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو حَسَّانَ الزِّيَادِيُّ .
ترجمہ
سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”میزانِ (عمل) میں حسنِ اخلاق سے زیادہ وزنی کوئی چیز نہیں رکھی جائے گی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن محیریز سے ابو قلابہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابو قلابہ سے خالد حذاء کے سوا کسی نے نہیں، اور خالد سے یزید بن زریع کے سوا کسی نے نہیں، اس میں ابو حسان زیادی منفرد ہیں۔“