المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 419
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خُلَيْدٍ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّقِّيُّ قَالَ : نَا أَبُو الْمَلِيحِ ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ قَالَ :
جَاءَ رَجُلٌ إِلَى ابْنِ عُمَرَ ، فَسَأَلَهُ عَنْ هَذِهِ الْآيَةِ ، وَقَاتِلُوهُمْ حَتَّى لا تَكُونَ فِتْنَةٌ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ : I " قَدْ قَاتَلْنَا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى لَمْ تَكُنْ فِتْنَةٌ ، فَاذْهَبْ أَنْتَ وَأَصْحَابُكَ فَقَاتِلُوا حَتَّى تَكُونَ فِتْنَةٌ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ إِلَّا أَبُو الْمَلِيحِ .
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص ان کے پاس آیا اور ان سے اس آیت ﴿وَقَاتِلُوهُمْ حَتَّى لا تَكُونَ فِتْنَةٌ﴾ کے بارے میں سوال کیا، تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”ہم نے نبی اکرم ﷺ کی معیت میں قتال کیا یہاں تک کہ کوئی فتنہ باقی نہ رہا، اب تم اور تمہارے ساتھی جاؤ اور قتال کرو یہاں تک کہ فتنہ (برپا) ہو جائے۔“
اس حدیث کو میمون بن مہران رحمہ اللہ سے صرف ابو الملیح رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔