المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 4180
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ رُسْتُمٍ الْأَصْبَهَانِيُّ قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْأَصْبَهَانِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ ، يَعْنِي الْأَصْبَهَانِيَّ قَالَ : نَا النُّعْمَانُ بْنُ عَبْدِ السَّلَامِ قَالَ : نَا مَالِكُ بْنُ مِغْوَلٍ وَسُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، قَالَا : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ قَالَ : سَمِعْتُ قَيْسَ بْنَ أَبِي حَازِمٍ ، يَقُولُ : حَدَّثَنِي الْمُسْتَوْرِدُ أَخُو بَنِي فِهْرٍ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : وَاللهِ مَا الدُّنْيَا أَوَّلُهَا إِلَى آخِرِهَا إِلَّا كَمَا يَجْعَلُ أَحَدُكُمْ أُصْبُعَهُ فِي الْيَمِّ ، فَلْيَنْظُرْ مَا يَرْجِعُ إِلَيْهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ إِلَّا النُّعْمَانُ .
ترجمہ
سیدنا مستورد رضی اللہ عنہ، جو بنو فہر کے فرد تھے، بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”اللہ کی قسم! (آخرت کے مقابلے میں) دنیا کی حیثیت (اول سے آخر تک) بس اتنی ہے جیسے تم میں سے کوئی شخص اپنی انگلی سمندر میں ڈبوئے، پھر دیکھے کہ وہ کتنا پانی لے کر لوٹتی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”مالک بن مغول سے یہ حدیث نعمان کے سوا کسی نے روایت نہیں کی۔“