المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 4181
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ سَهْلٍ الْبَلْخِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ النَّيْسَابُورِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَمْرٍو أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ قَالَ : نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ : I " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُعْجِبُهُ إِذَا خَرَجَ لِحَاجَةٍ أَنْ يَسْمَعَ : يَا نَجِيحُ ، يَا رَاشِدُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ إِلَّا أَبُو عَامِرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ جب کسی کام کے لیے گھر سے نکلتے تو آپ ﷺ کو یہ بات پسند آتی کہ آپ ﷺ سنیں: ”اے کامیاب ہونے والے! اے ہدایت یافتہ!“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”حماد بن سلمہ سے یہ حدیث ابو عامر کے سوا کسی نے روایت نہیں کی، اس میں محمد بن رافع منفرد ہیں۔“