المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خُلَيْدٍ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى الطَّبَّاعُ قَالَ : نَا فَرَجُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ ، عَنْ عَمْرَةَ .
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، أَنَّهَا كَانَتْ لَهَا شَاةٌ تَحْلُبُهَا ، فَفَقَدَهَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، فَسَأَلَ عَنْهَا أُمَّ سَلَمَةَ ، فَقَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ : مَاتَتْ يَا رَسُولَ اللهِ قَالَ : أَفَلَا انْتَفَعْتُمْ بِإِهَابِهَا ؟ I " قَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّهَا مَيْتَةٌ ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : I " يُحِلُّهَا دِبَاغُهَا ، كَمَا يُحِلُّ خَلُّ الْخَمْرِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ إِلَّا فَرَجُ بْنُ فَضَالَةَ .
ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ان کے پاس ایک بکری تھی جسے وہ دوہا کرتی تھیں، پھر رسول اللہ ﷺ نے اسے موجود نہ پایا تو آپ ﷺ نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے اس کے متعلق دریافت فرمایا۔ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! وہ مر گئی ہے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم نے اس کی کھال سے فائدہ کیوں نہ اٹھایا؟“ انہوں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! وہ تو مردار ہے۔“ تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اس کی دباغت اسے اسی طرح حلال کر دیتی ہے جیسے سرکہ شراب کو حلال کر دیتا ہے۔“
اس حدیث کو یحییٰ بن سعید رحمہ اللہ سے صرف فرج بن فضالہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔