المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 4158
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ قَالَ : نَا سَلَمَةُ بْنُ الْخَلِيلِ الْكَلَاعِيُّ الْحِمْصِيُّ قَالَ : نَا مَرْوَانُ بْنُ ثَوْبَانَ ، قَاضِي حِمْصَ قَالَ : نَا النُّعْمَانُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ : أَنَّ بِلَالًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ الْأَذَانِ فِي الصُّبْحِ فَوَجَدَهُ نَائِمًا ، فَنَادَاهُ : الصَّلَاةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ ، فَلَمْ يُنْكِرْهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَدْخَلَهُ فِي الْأَذَانِ فَلَا يُؤَذَّنُ لِصَلَاةٍ قَبْلَ وَقْتِهَا غَيْرَ صَلَاةِ الْفَجْرِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا النُّعْمَانُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مَرْوَانُ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ صبح کی اذان کے وقت نبی کریم ﷺ کے پاس آئے تو آپ ﷺ کو سویا ہوا پایا، چنانچہ انہوں نے پکارا: «الصَّلَاةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ» ”نماز نیند سے بہتر ہے۔“ رسول اللہ ﷺ نے اس پر انکار نہیں فرمایا اور اسے اذان میں شامل کر دیا، اور فجر کے سوا کسی نماز کے لیے اس کے وقت سے پہلے اذان نہیں دی جاتی۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث زہری سے صرف نعمان نے روایت کی ہے، اس میں مروان منفرد ہیں۔“