المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 4157
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عِمْرَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ قَالَ : نَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ قَالَ : نَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ الْبَجَلِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي يَحْيَى ، عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا تُبَاشِرُ الْمَرْأَةُ الْمَرْأَةَ إِلَّا وَهُمَا زَانِيَتَانِ ، وَلَا يُبَاشِرُ الرَّجُلُ الرَّجُلَ إِلَّا وَهُمَا زَانِيَانِ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي مُوسَى إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو دَاوُدَ ، وَأَبُو يَحْيَى الَّذِي رَوَى عَنْهُ أَنَسُ بْنُ سِيرِينَ فِي هَذَا الْحَدِيثِ هُوَ مَعْبَدُ بْنُ سِيرِينَ .
ترجمہ
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کوئی عورت کسی عورت سے (بے پردہ ہو کر) جسمانی ملاپ نہیں کرتی مگر وہ دونوں زانیہ ہوتی ہیں، اور کوئی مرد کسی مرد سے (بے پردہ ہو کر) جسمانی ملاپ نہیں کرتا مگر وہ دونوں زانی ہوتے ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں ابو داود طیالسی منفرد ہیں، اور اس حدیث میں ابو یحییٰ، جن سے انس بن سیرین نے روایت کی ہے، وہ معبد بن سیرین ہیں۔“