المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 4159
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ قَالَ : نَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَرْعَرَةَ بْنِ الْبِرِنْدِ السَّامِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْمُزَنِيُّ الْوَاسِطِيُّ قَالَ : نَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : أَتَى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ ، وَمَعَهُ شَيْخٌ ، فَقَالَ : I " يَا فُلَانُ ، مَنْ هَذَا مَعَكُمْ ؟ I " قَالَ : أَبِي ، قَالَ : فَلَا تَمْشِ أَمَامَهُ ، وَلَا تَجْلِسْ قَبْلَهُ ، وَلَا تَدْعُهُ بِاسْمِهِ ، وَلَا تَسْتَسِبَّ لَهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِشَامٍ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَرْعَرَةَ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس ایک آدمی آیا، اس کے ساتھ ایک بزرگ بھی تھے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے فلاں! یہ تمہارے ساتھ کون ہیں؟“ اس نے عرض کیا: ”میرے والد ہیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو ان کے آگے آگے نہ چلنا، ان سے پہلے نہ بیٹھنا، انہیں نام لے کر نہ پکارنا، اور ان کو گالی گلوچ کا نشانہ نہ بنوانا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ہشام سے صرف محمد بن حسن نے روایت کی ہے، اس میں عمرو بن محمد بن عرعرہ منفرد ہیں، اور رسول اللہ ﷺ سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے۔“