المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 4145
وَبِهِ ، عَنْ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : أُعْطِيتُ خَوَاتِيمَ سُورَةِ الْبَقَرَةِ مِنْ كَنْزٍ تَحْتَ الْعَرْشِ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَعِيدٍ إِلَّا أَبُو خَالِدٍ ، وَلَا عَنْ أَبِي خَالِدٍ إِلَّا عَبْدُ السَّلَامِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبْدُ الْمُؤْمِنِ .
ترجمہ
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”مجھے سورۃ البقرہ کی آخری آیات اس خزانے میں سے عطا کی گئی ہیں جو عرش کے نیچے ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سعید سے صرف ابو خالد نے روایت کیا ہے، اور ابو خالد سے صرف عبد السلام نے، اس میں عبد المومن منفرد ہیں۔“