المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
وَبِهِ ، عَنْ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : الذَّهَبُ بِالذَّهَبِ ، وَالْفِضَّةُ بِالْفِضَّةِ ، وَالْحِنْطَةُ بِالْحِنْطَةِ ، وَالشَّعِيرُ بِالشَّعِيرِ ، وَالْمِلْحُ بِالْمِلْحِ ، مِثْلًا بِمِثْلٍ ، فَمَنْ زَادَ أَوِ ازْدَادَ فَقَدْ أَرْبَى I " قِيلَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، فَإِنَّ صَاحِبَ تَمْرِكَ يَشْتَرِي صَاعًا بِصَاعَيْنِ ، فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، تَمْرِي كَذَا وَكَذَا ، فَلَا يَأْخُذُوهُ إِلَّا أَنْ أَزِيدَهُمْ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : I " لَا تَفْعَلْ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ إِلَّا أَبُو خَالِدٍ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ أَبِي خَالِدٍ إِلَّا عَبْدُ السَّلَامِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبْدُ الْمُؤْمِنِ ، وَأَبُو غَسَّانَ النَّهْدِيُّ .
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سونا سونے کے بدلے، چاندی چاندی کے بدلے، گندم گندم کے بدلے، جَو جَو کے بدلے اور نمک نمک کے بدلے برابر برابر (بیچا جائے)، پس جس نے زیادہ دیا یا زیادہ طلب کیا تو اس نے سود کا معاملہ کیا۔“ عرض کیا گیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ کی کھجوروں والا آدمی ایک صاع کے بدلے دو صاع لیتا ہے۔“ پھر آپ ﷺ نے اس کی طرف آدمی بھیجا تو اس نے کہا: ”اے اللہ کے رسول! میری کھجوریں ایسی ایسی ہیں، لوگ انہیں اسی صورت میں لیتے ہیں جب میں انہیں کچھ زائد دوں۔“ تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”ایسا نہ کرو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبد الملک بن میسرہ سے صرف ابو خالد نے روایت کیا ہے، اور ابو خالد سے صرف عبد السلام نے روایت کیا ہے، اس میں عبد المومن اور ابو غسان النہدی منفرد ہیں۔“