المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 4146
وَبِهِ : عَنْ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْمُونٍ ، عَنْ أَيُّوبَ الْحَارِثِيِّ قَالَ : سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : مَنْ تَابَ قَبْلَ مَوْتِهِ بِفَوَاقِ نَاقَةٍ تَابَ اللهُ عَلَيْهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي خَالِدٍ إِلَّا عَبْدُ السَّلَامِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبْدُ الْمُؤْمِنِ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
ترجمہ
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے اپنی موت سے پہلے اونٹنی کے دو دوہوں کے درمیانی وقفے کے برابر (یعنی ذرا سی دیر پہلے) بھی توبہ کر لی تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول فرما لیتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو خالد سے عبدالسلام کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں عبدالمومن منفرد ہیں، اور سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے۔“