المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 414
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خُلَيْدٍ قَالَ : نَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ الْكِلَابِيُّ قَالَ : نَا زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ .
عَنْ أَبِيهِ قَالَ : بَعَثَنِي النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ إِلَى الْيَمَنِ ، فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، أَوْصِنَا . فَقَالَ : تَكَاتَفَا وَلَا تَعَاصَيَا ، وَيَسِّرَا وَلَا تُعَسِّرَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زُهَيْرٍ إِلَّا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ .
ترجمہ
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: نبی اکرم ﷺ نے مجھے اور سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کو یمن کی طرف روانہ فرمایا، تو میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! ہمیں وصیت فرمائیے۔ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: «تَكَاتَفَا وَلَا تَعَاصَيَا ، وَيَسِّرَا وَلَا تُعَسِّرَا» ”تم دونوں ایک دوسرے کا تعاون کرنا اور باہمی اختلاف نہ کرنا، اور آسانیاں پیدا کرنا اور تنگی میں نہ ڈالنا۔“
اس حدیث کو زہیر رحمہ اللہ سے صرف عمرو بن عثمان رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔