❮
❯
حدیث نمبر: 4136
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ قَالَ : نَا مُؤَمَّلُ بْنُ إِهَابٍ قَالَ : نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ : نَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ عِيسَى بْنِ أَبِي عَزَّةَ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا بَعَثَ إِلَيْنَا بِطَعَامٍ أَصَابَ مِنْهُ ، فَبَعَثَ إِلَيْنَا بِطَعَامٍ وَلَمْ يُصِبْ مِنْهُ ، فَقُلْتُ : إِنَّ هَذَا طَعَامٌ لَمْ تُصِبْ مِنْهُ ، قَالَ : إِنَّ فِيهِ بَقْلَةً أَكْرَهُهَا ، فَكُلُوهُ قُلْتُ : إِنِّي أَكْرَهُ مَا تَكْرَهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عِيسَى بْنِ أَبِي عَزَّةَ إِلَّا إِسْرَائِيلُ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الرَّزَّاقِ .
ترجمہ

سیدنا ابو ایوب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺ جب ہمارے ہاں کھانا بھیجتے تو اس میں سے خود بھی تناول فرماتے، (ایک مرتبہ) آپ ﷺ نے ہمارے ہاں کھانا بھیجا مگر اس میں سے خود نہیں کھایا، تو میں نے عرض کیا: ”یہ وہ کھانا ہے جس میں سے آپ نے تناول نہیں فرمایا؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس میں ایک ترکاری (سبزی) ہے جسے میں ناپسند کرتا ہوں، البتہ تم اسے کھا لو۔“ میں نے عرض کیا: ”جو چیز آپ کو ناپسند ہے، میں بھی اسے ناپسند کرتا ہوں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عیسیٰ بن ابی عزہ سے یہ حدیث صرف اسرائیل نے روایت کی ہے، اور عبدالرزاق اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب العين / حدیث: 4136
تخریج حدیث «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2053، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1670، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2092، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 5993، 7282، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5996، 6595، 6596، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23987، 23990، 24008، 24009، 24000، 24020، 24053، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 590، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 229، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 24977، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6620، 6619، 6621، 6622، والطبراني فى «الكبير» برقم: 3855، 3874، 3878، 3984، 3996، 4050، 4054، 4077، 4091»