المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ قَالَ : نَا الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادٍ الْحَضْرَمِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ أَبِي هَاشِمٍ الْوَاسِطِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ إِذَا صَلَّى عَلَى الْمَيِّتِ قَالَ : I " اللَّهُمَّ أَنْتَ خَلَقْتَهُ وَأَنْتَ هَدَيْتَهُ لِلْإِسْلَامِ وَأَنْتَ قَبَضْتِ رُوحَهُ ، وَأَنْتَ أَعْلَمُ بِسِرِّهِ وَعَلَانِيَتِهِ ، جِئْنَا نَشْفَعُ لَهُ فَشَفِّعْنَا فِيهِ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادٍ ، وَيَحْيَى بْنُ عَبَّادٍ هُوَ أَبُو هُبَيْرَةَ الْمَخْزُومِيُّ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ جب میت کی نمازِ جنازہ پڑھتے تو یہ دعا فرماتے: «اللَّهُمَّ أَنْتَ خَلَقْتَهُ وَأَنْتَ هَدَيْتَهُ لِلْإِسْلَامِ وَأَنْتَ قَبَضْتَ رُوحَهُ، وَأَنْتَ أَعْلَمُ بِسِرِّهِ وَعَلَانِيَتِهِ، جِئْنَا نَشْفَعُ لَهُ فَشَفِّعْنَا فِيهِ» ”اے اللہ! تو نے اسے پیدا کیا، تو نے اسے اسلام کی ہدایت دی، تو نے اس کی روح قبض کی، تو اس کے ظاہر و باطن کو خوب جانتا ہے، ہم اس کی سفارش کرنے آئے ہیں، پس تو اس کے حق میں ہماری سفارش قبول فرما۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اسماعیل بن ابی خالد سے محمد بن فضیل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں حسن بن حماد منفرد ہیں، اور یحییٰ بن عباد، یہی ابو ہبیرہ مخزومی ہیں۔“