المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 4115
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ الْحِمْصِيُّ قَالَ : نَا أَيُّوبُ بْنُ سُوَيْدٍ قَالَ : نَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي الْحَسَنِ ، وَعَنِ ابْنِ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى مَكَّةَ ، فَكَانَ يَقْصُرُ الصَّلَاةَ ، حَتَّى قَدِمْنَا مَكَّةَ ، فَأَقَامَ بِهَا عَشْرًا يَقْصُرُ الصَّلَاةَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ يُونُسَ إِلَّا أَيُّوبُ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ مکہ کی طرف نکلے تو آپ ﷺ نماز قصر کرتے رہے، یہاں تک کہ ہم مکہ پہنچ گئے، پھر آپ ﷺ نے وہاں دس دن قیام فرمایا اور (اس دوران بھی) نماز قصر کرتے رہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ثوری سے، یونس کے واسطے سے، یہ حدیث صرف ایوب نے روایت کی ہے۔“