المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 4116
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدَةَ بْنِ سُلَيْمَانَ الْكِلَابِيُّ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : الْحَرْبُ خَدْعَةٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ مَوْصُولًا ، عَنْ عَبْدَةَ إِلَّا ابْنُهُ مُحَمَّدٌ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جنگ تو (دشمن کو) چال اور تدبیر سے مات دینے کا نام ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبدہ سے متصل سند کے ساتھ ان کے بیٹے محمد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“