المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَارُونَ بْنِ الْمُغِيرَةِ قَالَ : نَا أَبِي قَالَ : نَا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ ، عَنْ شُعَيْبِ بْنِ خَالِدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ قَالَ : اسْتَعْمَلَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ مُعَاذًا عَلَى الشَّامِ ، فَكَتَبَ إِلَيْهِ : أَنْ أَعْطِ النَّاسَ أُعْطِيَاتِهِمْ ، وَاغْزُ بِهِمْ ، فَبَيْنَا هُوَ يُعْطِي النَّاسَ ، وَذَلِكَ فِي آخِرِ النَّهَارِ ، جَاءَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الرُّسْتَاقِ ، مِنْ مَكَانِ كَذَا وَكَذَا ، فَقَالَ لَهُ : يَا مُعَاذُ ، مَنْ لِي بِعَطَائِي ؟ فَإِنِّي رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الرُّسْتَاقِ ، مِنْ مَكَانِ كَذَا وَكَذَا فَلَعَلِّي آوِي إِلَى أَهْلِي قَبْلَ اللَّيْلِ ؟ فَقَالَ : وَاللهِ لَا أُعْطِيكَ حَتَّى أُعْطِيَ هَؤُلَاءِ ، يَعْنِي : أَهْلَ الْمَدِينَةِ ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : الْأَنْبِيَاءُ كُلُّهُمْ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ قَبْلَ دَاوُدَ وَسُلَيْمَانَ بِأَلْفَيْ عَامٍ ، وَإِنَّ فُقَرَاءَ الْمُسْلِمِينَ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ قَبْلَ أَغْنِيَائِهِمْ بِأَرْبَعِينَ عَامًا ، وَإِنَّ صَالِحَ الْعَبِيدِ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ قَبْلَ الْأَحْرَارِ بِأَرْبَعِينَ عَامًا ، وَإِنَّ أَهْلَ الْمَدَائِنِ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ قَبْلَ أَهْلِ الرَّسَاتِيقِ بِأَرْبَعِينَ عَامًا ، تَفْضُلُ الْمَدَائِنُ بِالْجُمُعَةِ وَالْجَمَاعَاتِ وَحِلَقِ الذِّكْرِ ، وَإِذَا كَانَ بَلَاءٌ خُصُّوا بِهِ دُونَهُمْ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا شُعَيْبٌ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ شُعَيْبٍ إِلَّا عَمْرٌو ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ عَمْرٍو إِلَّا هَارُونُ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
عبدالرحمن بن غنم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو شام کا عامل مقرر فرمایا اور انہیں لکھا: ”لوگوں کو ان کے وظائف دو اور انہیں ساتھ لے کر جہاد کرو۔“ چنانچہ ایک دن دن کے آخری حصے میں جب سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ لوگوں کو وظائف دے رہے تھے تو فلاں فلاں مقام سے دیہات کا ایک آدمی آیا اور کہنے لگا: ”اے معاذ! میرا وظیفہ مجھے کون دے گا؟ میں فلاں فلاں جگہ کے دیہاتیوں میں سے ہوں، شاید میں رات سے پہلے اپنے گھر والوں کے پاس پہنچ جاؤں؟“ تو سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! میں تمہیں اس وقت تک نہیں دوں گا جب تک انہیں نہ دے لوں“ یعنی شہر والوں کو، پھر فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ’تمام انبیاء علیہم السلام داود اور سلیمان علیہما السلام سے دو ہزار سال پہلے جنت میں داخل ہوں گے، اور مسلمانوں کے فقراء ان کے اغنیاء سے چالیس سال پہلے جنت میں جائیں گے، اور نیک غلام آزاد لوگوں سے چالیس سال پہلے جنت میں داخل ہوں گے، اور شہروں کے رہنے والے دیہات والوں سے چالیس سال پہلے جنت میں جائیں گے۔ شہروں کو جمعہ، جماعتوں اور ذکر کی مجالس کی وجہ سے فضیلت حاصل ہے، اور جب کوئی آزمائش آتی ہے تو وہ انہی کے ساتھ خاص کی جاتی ہے، دیہات والوں کو نہیں پہنچتی۔‘“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث زہری سے صرف شعیب نے روایت کی ہے، اور شعیب سے صرف عمرو نے، اور عمرو سے صرف ہارون نے روایت کی ہے، اور رسول اللہ ﷺ سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے۔“