المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 4111
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ الْحِمْصِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ حِمْيَرَ قَالَ : نَا الضَّحَّاكُ بْنُ حَمْزَةَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ عَاصِمٍ الْبَجَلِيِّ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَنْ لَمْ يُلْزِقْ أَنْفَهُ مَعَ جَبْهَتِهِ بِالْأَرْضِ فِي سُجُودِهِ لَمْ تُقْبَلْ صَلَاتُهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَنْصُورِ بْنِ زَاذَانَ إِلَّا الضَّحَّاكُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ حِمْيَرَ . وَعَاصِمٌ الْبَجَلِيُّ هُوَ عَاصِمُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَحْوَلُ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص نے سجدے میں اپنی ناک کو پیشانی کے ساتھ زمین پر نہ لگایا اس کی نماز قبول نہیں ہوتی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”منصور بن زاذان سے یہ حدیث صرف ضحاک نے روایت کی ہے، اس میں محمد بن حمیر منفرد ہیں۔ اور عاصم بجلی سے مراد عاصم بن سلیمان احول ہیں۔“