المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ قَالَ : نَا مَحْمَوَيْهِ بْنُ شُجَاعٍ الْمَرْوَزِيُّ قَالَ : نَا أَبُو عُبَيْدَةَ الْحَدَّادُ قَالَ : حَدَّثَنِي الْمُثَنَّى قَالَ : سَمِعْتُ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللهِ ، يَقُولُ : حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ ، أَنَّهُ كَانَ قَاعِدًا فِي أَصْلِ مِنْبَرِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ النَّاسَ ، فَجَاءَهُ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، صَلَاةُ اللَّيْلِ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، مَثْنَى مَثْنَى ، فَإِذَا خَشِيتَ أَنْ يُرْهِقَكَ الْفَجْرُ أَوْ يُدْرِكَكَ الْفَجْرُ ، رَكَعْتَ رَكْعَةً ، فَأَوْتَرَتْ لَكَ مَا مَضَى .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ وہ رسول اللہ ﷺ کے منبر کے پاس بیٹھے تھے اور آپ ﷺ لوگوں کو خطبہ دے رہے تھے کہ دیہات کا ایک آدمی آپ ﷺ کے پاس آیا اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! رات کی نماز کا کیا طریقہ ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، دو دو رکعت (پڑھو)، پھر جب تمہیں اندیشہ ہو کہ فجر تمہیں آ لے گی یا فجر ہونے والی ہے تو ایک رکعت پڑھ لو، وہ تمہاری پڑھی ہوئی نماز کو وتر (طاق) بنا دے گی۔“
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ قَالَ : نَا مَحْمَوَيْهِ قَالَ : نَا أَبُو عُبَيْدَةَ ، عَنِ الْمُثَنَّى قَالَ : أَتَيْنَا الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، فَسَأَلْنَاهُ فَحَدَّثَنَا ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِ حَدِيثِ الَّذِي حَدَّثَنَا سَالِمٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَالِمٍ وَالْقَاسِمِ إِلَّا أَبُو عُبَيْدَةَ .
مثنیٰ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم قاسم بن محمد بن ابی بکر رحمہ اللہ کے پاس آئے اور ان سے سوال کیا تو انہوں نے ہمیں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے، انہوں نے نبی کریم ﷺ سے اسی طرح حدیث بیان کی جیسی سالم رحمہ اللہ نے ہمیں بیان کی تھی۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سالم اور قاسم سے ابو عبیدہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“