المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ : نَا إِسْحَاقُ بْنُ زُرَيْقٍ الرَّاسِبِيُّ ، قَالَ : نَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَنْ تَخْلُوَ الْأَرْضُ مِنْ أَرْبَعِينَ رَجُلًا مِثْلَ إِبْرَاهِيمَ خَلِيلِ الرَّحْمَنِ ، فَبِهِمْ يُسْقَوْنَ وَبِهِمْ يُنْصَرُونَ ، مَا مَاتَ مِنْهُمْ أَحَدٌ إِلَّا أَبْدَلَ اللهُ مَكَانَهُ آخَرَ .
قَالَ : وَسَمِعْتُ قَتَادَةَ يَقُولُ : I " لَسْنَا نَشُكُّ أَنَّ الْحَسَنَ مِنْهُمْ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا سَعِيدٌ ، وَلَا عَنْ سَعِيدٍ إِلَّا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، تَفَرَّدَ بِهِ إِسْحَاقُ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”زمین ہرگز ایسے چالیس مردوں سے خالی نہ ہوگی جو خلیل الرحمن ابراہیم علیہ السلام کے مانند ہوں گے، انہی کی بدولت لوگوں کو بارش عطا کی جاتی ہے اور انہی کی بدولت ان کی مدد کی جاتی ہے، ان میں سے جب کوئی فوت ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی جگہ دوسرا مقرر فرما دیتا ہے۔“
(راوی) کہتے ہیں: میں نے قتادہ رحمہ اللہ کو فرماتے سنا: ”ہمیں اس میں کوئی شک نہیں کہ حسن (بصری) ان میں سے ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ سے سعید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور سعید سے عبدالوہاب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں اسحاق منفرد ہیں۔“