المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ : نَا حَمَّادُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ابْنِ عُلَيَّةَ قَالَ : نَا أَبِي قَالَ : نَا زِيَادُ بْنُ بَيَانٍ قَالَ : نَا سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : صَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الْفَجْرِ ، ثُمَّ انْفَتَلَ ، فَأَقْبَلَ عَلَى الْقَوْمِ ، فَقَالَ : اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي مَدِينَتِنَا ، وَبَارِكْ لَنَا فِي مُدِّنَا وَصَاعِنَا ، اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي شَامِنَا وَيَمَنِنَا I " ، فَقَالَ رَجُلٌ : وَالْعِرَاقُ يَا رَسُولَ اللهِ ، فَسَكَتَ ، ثُمَّ قَالَ : I " اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي مَدِينَتِنَا ، وَبَارِكْ لَنَا فِي مُدِّنَا وَصَاعِنَا ، اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي حَرَمِنَا ، وَبَارِكْ لَنَا فِي شَامِنَا وَيَمَنِنَا I " ، فَقَالَ رَجُلٌ : وَالْعِرَاقُ يَا رَسُولَ اللهِ ، قَالَ : I " مِنْ ثَمَّ يَطْلُعُ قَرْنُ الشَّيْطَانِ ، وَتَهِيجُ الْفِتَنُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زِيَادِ بْنِ بَيَانٍ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُهُ حَمَّادٌ .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فجر کی نماز پڑھائی، پھر (نمازیوں کی طرف) مڑے اور لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے تو آپ ﷺ نے فرمایا: «اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي مَدِينَتِنَا، وَبَارِكْ لَنَا فِي مُدِّنَا وَصَاعِنَا، اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي شَامِنَا وَيَمَنِنَا» ”اے اللہ! ہمارے شہر (مدینہ) میں ہمارے لیے برکت عطا فرما، ہمارے مُد اور صاع میں ہمارے لیے برکت عطا فرما، اے اللہ! ہمارے شام اور ہمارے یمن میں ہمارے لیے برکت عطا فرما۔“ ایک آدمی نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اور عراق؟ تو آپ ﷺ خاموش رہے، پھر فرمایا: «اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي مَدِينَتِنَا، وَبَارِكْ لَنَا فِي مُدِّنَا وَصَاعِنَا، اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي حَرَمِنَا، وَبَارِكْ لَنَا فِي شَامِنَا وَيَمَنِنَا» ”اے اللہ! ہمارے شہر میں ہمارے لیے برکت عطا فرما، ہمارے مُد اور صاع میں ہمارے لیے برکت عطا فرما، اے اللہ! ہمارے حرم میں ہمارے لیے برکت عطا فرما، اور ہمارے شام اور ہمارے یمن میں ہمارے لیے برکت عطا فرما۔“ ایک آدمی نے پھر عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اور عراق؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہاں سے شیطان کا سینگ طلوع ہوگا اور فتنے بھڑکیں گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زیاد بن بیان سے اسماعیل ابن علیہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ان کے بیٹے حماد منفرد ہیں۔“