❮
❯
حدیث نمبر: 4097
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ : نَا مَوْهَبُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ مَوْهَبٍ الرَّمْلِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ : كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَأَخَذَ حَصَيَاتٍ فَسَبَّحْنَ فِي يَدِهِ ، ثُمَّ وَضَعَهُنَّ فَخَرِسْنَ ، ثُمَّ أَخَذَهُنَّ فَسَبَّحْنَ فِي يَدِهِ ، ثُمَّ أَعْطَاهُنَّ أَبَا بَكْرٍ ، فَسَبَّحْنَ فِي يَدِهِ ، ثُمَّ أَخَذَهُنَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَسَبَّحْنَ فِي يَدِهِ ، ثُمَّ وَضَعَهُنَّ فَخَرِسْنَ ، ثُمَّ أَعْطَاهُنَّ عُمَرَ ، فَسَبَّحْنَ فِي يَدِهِ ، ثُمَّ أَخَذَهُنَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَسَبَّحْنَ فِي يَدِهِ ، ثُمَّ وَضَعَهُنَّ فَخَرِسْنَ ، ثُمَّ أَعْطَاهُنَّ عُثْمَانَ ، فَسَبَّحْنَ فِي يَدِهِ ، ثُمَّ أَعْطَاهُنَّ عَلِيًّا ، فَوَضَعَهُنَّ فِي يَدِهِ فَخَرِسْنَ .
قَالَ الزُّهْرِيُّ : I " هِيَ الْخِلَافَةُ الَّتِي أَعْطَاهَا اللهُ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ ، وَلَا عَنِ ابْنِ أَبِي حُمَيْدٍ إِلَّا ابْنُ وَهْبٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مَوْهَبٌ .
ترجمہ

سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نبی کریم ﷺ کے پاس تھے، آپ ﷺ نے چند کنکریاں اٹھائیں تو وہ آپ ﷺ کے ہاتھ میں تسبیح کرنے لگیں، پھر آپ ﷺ نے انہیں رکھ دیا تو وہ خاموش ہو گئیں، پھر آپ ﷺ نے انہیں اٹھایا تو وہ آپ ﷺ کے ہاتھ میں تسبیح کرنے لگیں، پھر آپ ﷺ نے انہیں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو دیا تو وہ ان کے ہاتھ میں تسبیح کرنے لگیں، پھر نبی کریم ﷺ نے انہیں لے لیا تو وہ آپ ﷺ کے ہاتھ میں تسبیح کرنے لگیں، پھر آپ ﷺ نے انہیں رکھ دیا تو وہ خاموش ہو گئیں، پھر آپ ﷺ نے انہیں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو دیا تو وہ ان کے ہاتھ میں تسبیح کرنے لگیں، پھر نبی کریم ﷺ نے انہیں لے لیا تو وہ آپ ﷺ کے ہاتھ میں تسبیح کرنے لگیں، پھر آپ ﷺ نے انہیں رکھ دیا تو وہ خاموش ہو گئیں، پھر آپ ﷺ نے انہیں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو دیا تو وہ ان کے ہاتھ میں تسبیح کرنے لگیں، پھر آپ ﷺ نے انہیں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دیا تو انہوں نے انہیں اپنے ہاتھ میں رکھا تو وہ خاموش ہو گئیں۔
امام زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ وہی خلافت ہے جو اللہ تعالیٰ نے سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہم کو عطا فرمائی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زہری سے، انہوں نے سعید بن مسیب سے، محمد بن ابی حمید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابن ابی حمید سے ابن وہب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں موہب منفرد ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب العين / حدیث: 4097
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف لضعف محمد بن أبي حميد
تخریج حدیث «قال الهيثمي: وفيه محمد بن أبي حميد وهو ضعيف وله طريق أحسن من هذا في علامات النبوة وإسناده صحيح وليس فيها قول الزهري في الخلافة «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 5، ص 179»»
«أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 1244»