المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 4072
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ : نَا بِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ قَالَ : نَا أَبُو الْمُطَرِّفِ الْمُغِيرَةُ بْنُ الْمُطَرِّفِ قَالَ : نَا ابْنُ ثَوْبَانَ ، عَنْ عَبْدَةَ بْنِ أَبِي لُبَابَةَ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : الدُّنْيَا مَلْعُونَةٌ ، مَلْعُونٌ مَا فِيهَا إِلَّا عَالِمٌ أَوْ مُتَعَلِّمٌ ، وَذِكْرُ اللهِ ، وَمَا وَالَاهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ ثَوْبَانَ ، عَنْ عَبْدَةَ إِلَّا أَبُو الْمُطَرِّفِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : بِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ .
وَرَوَى غَيْرُهُ عَنِ ابْنِ ثَوْبَانَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ قُرَّةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ ضَمْرَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”دنیا ملعون ہے اور جو کچھ اس میں ہے وہ بھی ملعون ہے، سوائے عالم یا طالبِ علم کے، اور اللہ کے ذکر کے اور ان چیزوں کے جو اس (ذکر) سے تعلق رکھتی ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن ثوبان سے، انہوں نے عبدہ سے، ابو المطرف کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور بشر بن معاذ اس میں منفرد ہیں۔“
”ان کے علاوہ دوسرے راویوں نے اسے ابن ثوبان سے، انہوں نے عطاء بن قرہ سے، انہوں نے عبداللہ بن ضمرہ سے، اور انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔“