❮
❯
حدیث نمبر: 4071
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ مِهْرَانَ قَالَ : نَا مَرْوَانُ بْنُ ضِرَارٍ الْفَزَارِيُّ قَالَ : أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَكَمِ بْنِ الْبَرَاءِ بْنِ قَبِيصَةَ الثَّقَفِيُّ قَالَ : أَخْبَرَنِي أَبِي ، عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ الْأَسَدِ الْعَبْقَسِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْغَسِيلِ قَالَ : كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَرَّ بِالْعَبَّاسِ ، فَقَالَ : I " يَا عَمُّ ، اتْبَعْنِي بِبَنِيكَ I " فَانْطَلَقَ بِسِتَّةٍ مِنْ بَنِيهِ : الْفَضْلِ ، وَعَبْدِ اللهِ ، وَعُبَيْدِ اللهِ ، وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ ، وَقُثَمَ ، وَمَعْبَدٍ ، فَأَدْخَلَهُمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْتًا ، وَغَطَّاهُمْ بِشَمْلَةٍ لَهُ سَوْدَاءَ ، مُخَطَّطَةٍ بِحُمْرَةٍ وَقَالَ : اللَّهُمَّ هَؤُلَاءِ أَهْلُ بَيْتِي وَعِتْرَتِي ، فَاسْتُرْهُمْ مِنَ النَّارِ كَمَا سَتَرْتُهُمْ بِهَذِهِ الشَّمْلَةِ I " قَالَ : فَمَا بَقِيَ فِي الْبَيْتِ مَدَرٌ وَلَا بَابٌ إِلَّا أَمَّنَ
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْغَسِيلِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ مِهْرَانَ .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن غسیل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھا کہ آپ ﷺ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے اور فرمایا: ”چچا جان! اپنے بیٹوں کو لے کر میرے ساتھ آئیے۔“ چنانچہ وہ اپنے چھ بیٹوں: فضل، عبداللہ، عبیداللہ، عبدالرحمن، قثم اور معبد (رضی اللہ عنہم) کو لے کر چلے۔ نبی کریم ﷺ نے انہیں ایک گھر میں داخل فرمایا اور اپنی ایک سیاہ چادر سے، جس میں سرخ دھاریاں تھیں، انہیں ڈھانپ دیا اور دعا فرمائی: ”اے اللہ! یہ میرے اہلِ بیت اور میرے خاندان کے افراد ہیں، تو انہیں آگ سے اسی طرح بچا لے جیسے میں نے انہیں اس چادر میں چھپا لیا ہے۔“ راوی کہتے ہیں: ”پھر گھر کی کوئی اینٹ اور کوئی دروازہ باقی نہ رہا جس نے آمین نہ کہی ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عبداللہ بن غسیل سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے، اور اس میں محمد بن صالح بن مہران منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب العين / حدیث: 4071
درجۂ حدیث محدثین: فيه جماعة لم يعرفهم الهيثمي
تخریج حدیث «قال الهيثمي: فيه جماعة لم أعرفهم «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 9، ص 270»»