المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 4073
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ قَالَ : نَا أَبُو بِشْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْحَضْرَمِيُّ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَبُو يَحْيَى التَّيْمِيُّ ، عَنْ أَبِي أُسَامَةَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : تَعِسَ عَبْدُ الدِّينَارِ وَالدِّرْهَمِ ، الَّذِي إِنَّمَا هِمَّتُهُ دِينَارٌ أَوْ دِرْهَمٌ يُصِيبُهُ فَيَأْخُذُهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي أُسَامَةَ إِلَّا أَبُو يَحْيَى التَّيْمِيُّ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”دینار و درہم کا بندہ تباہ و برباد ہو، وہ جس کی ساری فکر و کوشش بس یہی ہو کہ اسے کوئی دینار یا درہم ملے اور وہ اسے لے لے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو اسامہ سے ابو یحییٰ تیمی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“