❮
❯
حدیث نمبر: 4012
وَبِهِ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ لَمْ يُوتِرْ فَلَا صَلَاةَ لَهُ ، فَبَلَغَ ذَلِكَ عَائِشَةَ ، فَقَالَتْ : مَنْ سَمِعَ هَذَا مِنْ أَبِي الْقَاسِمِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ وَاللهِ مَا بَعُدَ الْعَهْدُ ، وَمَا نَسِيتُ ، إِنَّمَا قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ جَاءَ بِصَلَوَاتِ الْخَمْسِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، قَدْ حَافَظَ عَلَى وُضُوئِهَا ، وَمَوَاقِيتِهَا وَرُكُوعِهَا ، وَسُجُودِهَا ، لَمْ يُنْقِصْ مِنْهَا شَيْئًا ، جَاءَ وَلَهُ عِنْدَ اللهِ عَهْدٌ أَنْ لَا يُعَذِّبَهُ ، وَمَنْ جَاءَ وَقَدِ انْتَقَصَ مِنْهُنَّ شَيْئًا ، فَلَيْسَ لَهُ عِنْدَ اللهِ عَهْدٌ ، إِنْ شَاءَ رَحِمَهُ وَإِنْ شَاءَ عَذَّبَهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ مُحَمَّدٍ إِلَّا عِيسَى ، تَفَرَّدَ بِهِمَا : عَبْدُ اللهِ .
ترجمہ

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے وتر ادا نہ کیے اس کی کوئی نماز نہیں۔“ یہ بات ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو پہنچی تو انھوں نے فرمایا: ”یہ بات ابو القاسم ﷺ سے کس نے سنی ہے؟ اللہ کی قسم! نہ تو زمانہ زیادہ دور گزرا ہے اور نہ میں بھولی ہوں، ابو القاسم ﷺ نے تو یہ فرمایا تھا: ”جو شخص قیامت کے دن پانچوں نمازیں اس حال میں لے کر آئے کہ اس نے ان کے وضو، اوقات، رکوع اور سجدوں کی پوری حفاظت کی ہو اور ان میں سے کچھ بھی کم نہ کیا ہو، تو وہ اس حال میں آئے گا کہ اللہ کے ہاں اس کے لیے یہ عہد ہوگا کہ وہ اسے عذاب نہیں دے گا۔ اور جو شخص اس حال میں آئے کہ اس نے ان میں کچھ کمی کی ہو، تو اس کے لیے اللہ کے ہاں کوئی عہد نہیں، اگر چاہے تو اس پر رحم فرمائے اور اگر چاہے تو اسے عذاب دے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان دونوں حدیثوں کو محمد سے عیسیٰ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، ان دونوں کو روایت کرنے میں عبداللہ منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب العين / حدیث: 4012
درجۂ حدیث محدثین: غريب، تفرد به عيسى بن واقد ولم يُعرف
تخریج حدیث «قال الهيثمي: رواه الطبراني في الأوسط وقال لم يروه عن محمد بن عمرو إلا عيسى بن واقد قلت ولم أجد من ذكره «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 293»»