المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 4011
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي رُومَانَ الْإِسْكَنْدَرَانِيُّ قَالَ : نَا عِيسَى بْنُ وَاقِدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو اللَّيْثِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : السُّنَّةُ سُنَّتَانِ : سُنَّةٌ فِي فَرِيضَةٍ ، وَسُنَّةٌ فِي غَيْرِ فَرِيضَةٍ ، السُّنَّةُ الَّتِي فِي الْفَرِيضَةِ أَصْلُهَا فِي كِتَابِ اللهِ ، أَخْذُهَا هُدًى ، وَتَرْكُهَا ضَلَالَةٌ ، وَالسُّنَّةُ الَّتِي لَيْسَ أَصْلُهَا فِي كِتَابِ اللهِ الْأَخْذُ بِهَا فَضِيلَةٌ ، وَتَرْكُهَا لَيْسَ بِخَطِيئَةٍ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سنت دو قسم کی ہے: ایک وہ سنت جو فریضے سے متعلق ہے اور ایک وہ جو فریضے سے متعلق نہیں۔ جس سنت کا تعلق فریضے سے ہے اس کی اصل کتاب اللہ میں ہے، اسے اختیار کرنا ہدایت ہے اور چھوڑ دینا گمراہی۔ اور جس سنت کی اصل کتاب اللہ میں نہیں، اس پر عمل کرنا فضیلت ہے اور اس کا چھوڑ دینا گناہ نہیں۔“