المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 4013
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ : نَا نَصْرُ بْنُ مَرْزُوقٍ قَالَ : نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ شَيْبَةَ الْجُدِّيُّ قَالَ : نَا هُشَيْمٌ ، عَنِ ابْنِ شُبْرُمَةَ قَالَ : سَمِعْتُ خَالِدَ بْنَ عَبْدِ اللهِ الْقَسْرِيَّ عَلَى الْمِنْبَرِ يَقُولُ : حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ جَدِّي ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُ : يَا يَزِيدَ بْنَ أَسَدٍ ، لَا تَأْتِي إِلَى النَّاسِ إِلَّا مَا تُحِبُّ أَنْ يُؤْتَى إِلَيْكَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ ، عَنْ هُشَيْمٍ ، عَنِ ابْنِ شُبْرُمَةَ إِلَّا عَبْدُ الرَّحْمَنِ .
وَرَوَاهُ النَّاسُ عَنْ هُشَيْمٍ ، عَنْ سَيَّارٍ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ .
ترجمہ
خالد بن عبداللہ قسری رحمہ اللہ منبر پر فرما رہے تھے: ”مجھے میرے والد نے میرے دادا سے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ نے ان سے فرمایا: ”اے یزید بن اسد! لوگوں کے ساتھ وہی سلوک کرو جو تم چاہتے ہو کہ تمھارے ساتھ کیا جائے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ہشیم سے، انھوں نے ابن شبرمہ سے، عبدالرحمن کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
اور دوسرے لوگوں نے اسے ہشیم سے، انھوں نے سیار سے، انھوں نے خالد بن عبداللہ سے روایت کیا ہے۔