المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 4010
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ : نَا نَصَّارُ بْنُ حَرْبٍ قَالَ : نَا أَصْرَمُ بْنُ حَوْشَبٍ قَالَ : نَا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنِ الضَّحَّاكِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : الْيَوْمَ الرِّهَانُ ، وَغَدًا السِّبَاقُ ، وَالْغَايَةُ الْجَنَّةُ ، وَالْهَالِكُ مَنْ دَخَلَ النَّارَ ، أَنَا الْأَوَّلُ ، وَأَبُو بَكْرٍ الْمُصَلِّي ، وَعُمَرُ الثَّالِثُ ، وَالنَّاسُ بَعْدَنَا عَلَى السَّبْقِ ، الْأَوَّلَ فَالْأَوَّلَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قُرَّةَ إِلَّا أَصْرَمُ .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”آج گھوڑوں کی تیاری اور شرط کا دن ہے اور کل دوڑ (مقابلے) کا دن ہوگا، اس کی آخری حد جنت ہے، اور ہلاک ہونے والا وہ ہے جو جہنم میں داخل ہوا۔ میں پہلا ہوں، ابوبکر (رضی اللہ عنہ) دوسرے نمبر پر آنے والے ہیں اور عمر (رضی اللہ عنہ) تیسرے ہیں، اور ہمارے بعد لوگ سبقت کے مطابق ہوں گے، جو پہلے ہوگا وہ پہلے (پہنچے گا)۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قرہ سے اصرم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“