المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 4001
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا أَبُو كُرَيْبٍ قَالَ : نَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ قَالَ : نَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْهُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ : لَعَنَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْوَاشِمَةَ وَالْمَوْشُومَةَ ، وَالْوَاصِلَةَ وَالْمَوْصُولَةَ ، وَالْمُحِلَّ وَالْمُحَلَّلَ لَهُ ، وَآكِلَ الرِّبَا ، وَمُطْعِمَهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ هُزَيْلٍ إِلَّا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ . وَرَوَاهُ النَّاسُ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ ، عَنْ هُزَيْلٍ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے گودنے والی اور گدوانے والی پر، بال جوڑنے والی اور جڑوانے والی پر، حلالہ کرنے والے اور جس کے لیے حلالہ کیا جائے اس پر، اور سود کھانے والے اور سود کھلانے والے پر لعنت فرمائی۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سفیان سے، انہوں نے ابو اسحاق سے، انہوں نے ہزیل سے، معاویہ بن ہشام کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔ جب کہ دوسرے لوگوں نے اسے سفیان سے، انہوں نے ابو قیس سے، انہوں نے ہزیل سے روایت کیا ہے۔“