المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا حَرْبُ بْنُ حَسَنٍ الطَّحَّانُ قَالَ : نَا حَنَانُ بْنُ سُدَيْرٍ الصَّيْرَفِيُّ قَالَ : نَا سُدَيْفٌ الْمَكِّيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ ، وَمَا رَأَيْتُ مُحَمَّدِيًّا قَطُّ يَعْدِلُهُ قَالَ : نَا جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَنْصَارِيُّ قَالَ : خَطَبَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَمِعْتُهُ وَهُوَ يَقُولُ : أَيُّهَا النَّاسُ مَنْ أَبْغَضَنَا أَهْلَ الْبَيْتِ حَشَرَهُ اللهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَهُودِيًّا فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، وَإِنْ صَامَ وَصَلَّى ؟ قَالَ : I " وَإِنْ صَامَ وَصَلَّى ، وَزَعَمَ أَنَّهُ مُسْلِمٌ ، أَيُّهَا النَّاسُ ، احْتَجَرَ بِذَلِكَ مَنْ سَفَكَ دَمَهُ ، وَأَنْ يُؤَدِّيَ الْجِزْيَةَ عَنْ يَدٍ وَهُمْ صَاغِرُونَ ، مُثِّلَ لِي أُمَّتِي فِي الطِّينِ ، فَمَرَّ بِي أَصْحَابُ الرَّايَاتِ ، فَاسْتَغْفَرْتُ لِعَلِيٍّ وَشِيعَتِهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ جَابِرٍ إِلَّا أَبُو جَعْفَرٍ ، وَلَا عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ إِلَّا سُدَيْفٌ ، وَلَا عَنْ سُدَيْفٍ إِلَّا حَنَانُ بْنُ سُدَيْرٍ .
سیدنا جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں خطبہ دیا، میں نے آپ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”لوگو! جو شخص ہم اہلِ بیت سے بغض رکھے گا، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے یہودی بنا کر اٹھائے گا۔“ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! خواہ وہ روزہ رکھتا ہو اور نماز پڑھتا ہو؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، خواہ وہ روزہ رکھے، نماز پڑھے اور اپنے آپ کو مسلمان سمجھے۔ لوگو! اس نے (اسلام کے دعوے کے ذریعے) اپنی جان کو قتل سے بچانے کی آڑ لی ہے اور اس بات سے بھی کہ وہ ذلیل ہو کر اپنے ہاتھ سے جزیہ ادا کرے۔ میری امت کو مٹی (کی تخلیق) کے وقت میرے سامنے پیش کیا گیا تو جھنڈوں والے لوگ میرے پاس سے گزرے، چنانچہ میں نے علی اور ان کے پیروکاروں کے لیے مغفرت کی دعا کی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے ابو جعفر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابو جعفر سے سدیف کے سوا کسی نے نہیں، اور سدیف سے حنان بن سدیر کے سوا کسی نے نہیں۔“