المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 400
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خُلَيْدٍ قَالَ : نَا أَبُو تَوْبَةَ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ مُهَاجِرٍ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ رُوَيْمٍ اللَّخْمِيِّ .
عَنْ أَبِي كَبْشَةَ الْأَنْمَارِيِّ قَالَ : خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي غَزْوَةٍ مِنْ مَغَازِيهِ ، فَنَزَلْنَا مَنْزِلًا ، فَأَتَيْنَاهُ فِيهِ ، فَرَفَعَ يَدَيْهِ ، وَقَالَ : الْإِيمَانُ وَالْحِكْمَةُ هَاهُنَا إِلَى لَخْمٍ وَجُذَامٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ رُوَيْمٍ ، عَنْ أَبِي كَبْشَةَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ مُهَاجِرٍ .
ترجمہ
سیدنا ابوکبشہ الانماری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ آپ کے غزوات میں سے ایک غزوے میں نکلے، پس ہم ایک منزل پر اترے اور وہاں آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ آپ ﷺ نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے اور فرمایا: «الْإِيمَانُ وَالْحِكْمَةُ هَاهُنَا» ”ایمان اور دانائی یہاں ہے“ اور آپ ﷺ کا اشارہ لخم اور جذام (کے قبائل) کی طرف تھا۔“
عروہ بن رویم رحمہ اللہ سے، انہوں نے سیدنا ابوکبشہ رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث نقل کی ہے اور اسے محمد بن مہاجر رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا۔