❮
❯
حدیث نمبر: 3999
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ قَالَ : نَا مُسْهِرُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ قَالَ : نَا عُتْبَةُ أَبُو مُعَاذٍ الْبَصْرِيُّ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ : إِنِّي لَجَالِسٌ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ أَقْبَلَتْ فَاطِمَةُ ، فَقَامَتْ بِحِذَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، مُقَابِلَهُ ، فَقَالَ : ادْنِي يَا فَاطِمَةُ ، فَدَنَتْ دَنْوَةً ، ثُمَّ قَالَ : I " ادْنِي يَا فَاطِمَةُ I " ، فَدَنَتْ دَنْوَةً ، ثُمَّ قَالَ : I " ادْنِي يَا فَاطِمَةُ I " فَدَنَتْ حَتَّى قَامَتْ بَيْنَ يَدَيْهِ ، قَالَ عِمْرَانُ : فَرَأَيْتُ صُفْرَةً قَدْ ظَهَرَتْ عَلَى وَجْهِهَا ، وَذَهَبَ الدَّمُ ، فَبَسَطَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ أَصَابِعِهِ ، ثُمَّ وَضَعَ كَفَّهُ بَيْنَ تَرَاقِيهَا ، فَرَفَعَ رَأْسَهُ ، فَقَالَ : I " اللَّهُمَّ مُشْبِعَ الْجَوْعَةِ ، وَقَاضِيَ الْحَاجَةِ ، وَرَافِعَ الْوَضْعَةِ ، لَا تُجِعْ فَاطِمَةَ بِنْتَ مُحَمَّدٍ I " ، فَرَأَيْتُ صُفْرَةَ الْجُوعِ قَدْ ذَهَبَتْ عَنْ وَجْهِهَا ، وَظَهَرَ الدَّمُ ، ثُمَّ سَأَلْتُهَا بَعْدَ ذَلِكَ ، فَقَالَتْ : I " مَا جُعْتُ بَعْدَ ذَلِكَ يَا عِمْرَانُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عِكْرِمَةَ إِلَّا عُتْبَةُ أَبُو مُعَاذٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُسْهِرُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
ترجمہ

سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں نبی کریم ﷺ کے پاس بیٹھا تھا کہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا آئیں اور نبی کریم ﷺ کے سامنے آ کر کھڑی ہو گئیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”فاطمہ! قریب آؤ۔“ وہ ذرا سا قریب ہوئیں، پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”فاطمہ! قریب آؤ۔“ وہ کچھ اور قریب ہوئیں، پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”فاطمہ! قریب آؤ۔“ چنانچہ وہ آگے بڑھیں یہاں تک کہ آپ ﷺ کے بالکل سامنے کھڑی ہو گئیں۔“ سیدنا عمران رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ”میں نے دیکھا کہ ان کے چہرے پر زردی چھا گئی ہے اور خون اتر گیا ہے۔ تب رسول اللہ ﷺ نے اپنی انگلیاں کھول کر ہتھیلی ان کے سینے کے اوپری حصے (ہنسلی کی ہڈیوں کے درمیان) پر رکھی، پھر سر اٹھا کر دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ مُشْبِعَ الْجَوْعَةِ، وَقَاضِيَ الْحَاجَةِ، وَرَافِعَ الْوَضْعَةِ، لَا تُجِعْ فَاطِمَةَ بِنْتَ مُحَمَّدٍ» ”اے اللہ! اے بھوک کو سیر کرنے والے، حاجت پوری کرنے والے اور پستی کو بلندی عطا کرنے والے! محمد ﷺ کی بیٹی فاطمہ کو بھوکا نہ رکھنا۔“ پھر میں نے دیکھا کہ ان کے چہرے سے بھوک کی زردی جاتی رہی اور خون کی سرخی لوٹ آئی۔“ عمران رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ”پھر اس کے بعد میں نے ان (سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا) سے پوچھا تو انہوں نے فرمایا: ”عمران! اس کے بعد مجھے کبھی بھوک نہیں لگی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عکرمہ سے عتبہ ابو معاذ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور مسہر بن عبد الملک اس میں منفرد ہیں، نیز سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث اسی سند کے سوا مروی نہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب العين / حدیث: 3999
درجۂ حدیث محدثین: فيه عتبة بن حميد مختلف فيه، وبقية رجاله وثقوا
تخریج حدیث «قال الهيثمي: فيه عتبة بن حميد وثقه ابن حبان وغيره وضعفه جماعة وبقية رجاله وثقوا «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 9، ص 204»»