❮
❯
حدیث نمبر: 3998
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا سَهْلُ بْنُ زَنْجَلَةَ قَالَ : نَا الصَّبَّاحُ بْنُ مُحَارِبٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُسْلِمِ بْنِ هُرْمُزَ ، عَنْ أَيْمَنَ ، مَوْلَى ابْنِ أَبِي عَمْرَةَ قَالَ : دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ ، وَأَنَا يَوْمَئِذٍ مَمْلُوكٌ ، قَبْلَ أَنْ أُعْتَقَ فَقُلْتُ لَهَا : يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ ، أَيُّ سَاعَةٍ كَانَ أَكْثَرَ مَا يُصَلِّي فِيهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَتْ : دُلُوكُ الشَّمْسِ حَتَّى تَمِيلَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَيْمَنَ وَهُوَ أَبُو عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنُ أَيْمَنَ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ هُرْمُزَ ، تَفَرَّدَ بِهِ الصَّبَّاحُ بْنُ مُحَارِبٍ .
ترجمہ

ایمن، جو ابن ابی عمرہ کے آزاد کردہ غلام ہیں، بیان کرتے ہیں: ”میں ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس گیا، ان دنوں میں غلام تھا اور ابھی آزاد نہیں کیا گیا تھا، میں نے ان سے پوچھا: ”اے ام المومنین! رسول اللہ ﷺ سب سے زیادہ نماز کس وقت پڑھا کرتے تھے؟“ انہوں نے فرمایا: ”سورج ڈھلنے کے وقت سے لے کر اس کے پوری طرح مائل ہو جانے تک۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ایمن، یعنی ابو عبد الواحد بن ایمن سے عبداللہ بن مسلم بن ہرمز کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور صباح بن محارب اس میں منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب العين / حدیث: 3998
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف لضعف عبد الله بن مسلم بن هرمز
تخریج حدیث «قال الهيثمي: فيه عبد الله بن مسلم بن هرمز وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 2، ص 220»»