المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 3997
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ الْفَيَّاضِ الزِّمَّانِيُّ قَالَ : نَا حَلْبَسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الضُّبَعِيُّ قَالَ : نَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ وَنَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : يُصَلِّي الْمَرِيضُ قَائِمًا ، فَإِنْ نَالَتْهُ مَشَقَّةٌ صَلَّى جَالِسًا ، فَإِنْ نَالَتْهُ مَشَقَّةٌ صَلَّى نَائِمًا يُومِئُ بِرَأْسِهِ ، فَإِنْ نَالَتْهُ مَشَقَّةٌ سَبَّحَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ إِلَّا حَلْبَسٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ فَيَّاضٍ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”مریض کھڑے ہو کر نماز پڑھے، اگر اسے مشقت لاحق ہو تو بیٹھ کر پڑھے، اگر بیٹھنے میں بھی مشقت ہو تو لیٹ کر سر کے اشارے سے پڑھے، اور اگر اس میں بھی مشقت ہو تو (صرف) تسبیح کر لے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن جریج سے حلبس کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور محمد بن یحییٰ بن فیاض اس میں منفرد ہیں۔“