المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 3993
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ دَاوُدَ الْقَنْطَرِيُّ قَالَ : نَا الْحَارِثُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّمْلِيُّ قَالَ : نَا عُقْبَةُ بْنُ عَلْقَمَةَ الْبَيْرُوتِيُّ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ تَلَقِّي الْجَلَبِ ، فَمَنْ تَلَقَّى فَاشْتَرَى ، فَصَاحِبُهُ أَحَقُّ بِهِ إِذَا قَدِمَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ إِلَّا عُقْبَةُ بْنُ عَلْقَمَةَ ، وَلَا عَنْ عُقْبَةَ إِلَّا الْحَارِثُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَلِيُّ بْنُ دَاوُدَ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے تجارتی قافلوں سے (منڈی پہنچنے سے پہلے) آگے جا کر ملنے سے منع فرمایا، چنانچہ جو شخص آگے جا کر ملا اور (ان سے مال) خرید لیا تو جب مال کا مالک (منڈی میں) آ جائے تو وہ اس مال کا زیادہ حق دار ہے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو امام اوزاعی رحمہ اللہ سے عقبہ بن علقمہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور عقبہ سے حارث بن سلیمان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں علی بن داود منفرد ہیں۔“