المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 3947
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُعَاذٍ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ : أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ فِي صَلَاتِهِ وَكَبَّرْنَا مَعَهُ فَأَشَارَ إِلَى الْقَوْمِ أَنْ كَمَا أَنْتُمْ ، فَلَمْ نَزَلْ قِيَامًا حَتَّى أَتَانَا نَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدِ اغْتَسَلَ وَرَأْسُهُ يَقْطُرُ مَاءً .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا سَعِيدٌ ، وَلَا عَنْ سَعِيدٍ إِلَّا مُعَاذٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُعَاذٍ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نماز میں داخل ہوئے اور ہم نے بھی آپ ﷺ کے ساتھ تکبیر کہہ لی، پھر آپ ﷺ نے لوگوں کو اشارہ فرمایا کہ ”جیسے ہو ویسے ہی رہو۔“ چنانچہ ہم برابر کھڑے رہے یہاں تک کہ اللہ کے نبی ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے، آپ ﷺ غسل فرما چکے تھے اور آپ ﷺ کے سر مبارک سے پانی ٹپک رہا تھا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ سے سعید کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور سعید سے معاذ کے سوا کسی نے نہیں، اس میں عبیداللہ بن معاذ منفرد ہیں۔“