المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 3946
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ غِيَاثٍ قَالَ : نَا قَزَعَةُ بْنُ سُوَيْدٍ قَالَ : حَدَّثَنِي الْحَجَّاجُ بْنُ الْحَجَّاجِ قَالَ : حَدَّثَنِي سُوَيْدُ بْنُ حُجَيْرٍ قَالَ : حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَنْ قُتِلَ تَحْتَ رَايَةٍ عِمِّيَّةٍ ، يَدْعُو إِلَى عَصَبِيَّةٍ ، وَيَنْصُرُ عَصَبَهُ ، فَقَتْلُهُ جَاهِلِيَّةٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُوَيْدِ بْنِ حُجَيْرٍ إِلَّا الْحَجَّاجُ بْنُ الْحَجَّاجِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : قَزَعَةُ بْنُ سُوَيْدٍ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص ایسے جھنڈے تلے مارا جائے جس کی حقیقت واضح نہ ہو، جو عصبیت کی طرف بلاتا ہو اور اپنے خاندان و برادری کی حمایت میں لڑتا ہو، تو اس کا مارا جانا جاہلیت کی موت ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سوید بن حجیر سے حجاج بن حجاج کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں قزعہ بن سوید منفرد ہیں۔“