المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا الصَّلْتُ بْنُ مَسْعُودٍ الْجَحْدَرِيُّ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ التَّيْمِيُّ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ قَالَ : حَدَّثَنِي مُجَاهِدٌ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : الْوَلِيمَةُ حَقٌّ وَسُنَّةٌ ، فَمَنْ دُعِيَ فَلَمْ يُجِبْ فَقَدْ عَصَى اللهَ وَرَسُولَهُ ، وَالْخُرْسُ وَالْإِعْذَارُ وَالتَّوْكِيرُ أَنْتَ فِيهِ بِالْخِيَارِ I " ، قَالَ : قُلْتُ : إِنِّي وَاللهِ لَا أَدْرِي مَا الْخُرْسُ وَالْإِعْذَارُ وَالتَّوْكِيرُ ؟ قَالَ : I " الْخُرْسُ : الْوِلَادَةُ ، وَالْإِعْذَارُ : الْخِتَانُ ، وَالتَّوْكِيرُ : الرَّجُلُ يَبْنِي الدَّارَ ، وَيَنْزِلُ فِي الْقَوْمِ فَيَجْعَلُ الطَّعَامَ ، فَيَدْعُوهُمْ ، فَهُمْ بِالْخِيَارِ ، إِنْ شَاءُوا أَجَابُوا ، وَإِنْ شَاءُوا قَعَدُوا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ إِلَّا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ التَّيْمِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الصَّلْتُ بْنُ مَسْعُودٍ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ولیمہ حق اور سنت ہے، لہٰذا جسے دعوت دی جائے اور وہ قبول نہ کرے تو اس نے اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی نافرمانی کی، اور خرس، اعذار اور توکیر (کی دعوتوں) میں تمہیں اختیار ہے۔“ امام مجاہد رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: ”اللہ کی قسم! مجھے معلوم نہیں کہ خرس، اعذار اور توکیر کیا ہیں؟“ انہوں نے فرمایا: ”خرس بچے کی ولادت کی دعوت ہے، اعذار ختنے کی دعوت ہے، اور توکیر یہ ہے کہ آدمی نیا گھر بنائے اور اس میں آ کر اترے، پھر کھانا تیار کر کے لوگوں کو بلائے، تو وہ لوگ بااختیار ہیں، چاہیں تو دعوت قبول کریں اور چاہیں تو بیٹھے رہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اسماعیل بن امیہ سے یحییٰ بن عثمان تیمی کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں صلت بن مسعود منفرد ہیں۔“